2 اگست، 2016، 12:47 AM

امریکہ کا لیبیا میں پہلی بار داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

امریکہ کا لیبیا میں پہلی بار داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

امریکہ نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لیبیا کے شہر سرت میں پہلی فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے لیبیا کی حکومت نے امریکہ سے داعش کے خلاف مدد طلب کی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لیبیا کی سکیورٹی فورسز کو مدد فراہم کرنے لیے پہلی بار لیبیا میں فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے لیبیا کے وزیر اعظم نے امریکہ سے مدد طلب کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے لیبیا میں پہلی بار فضائی حملوں کا آغاز کردیا جس میں لیبیا کے شہر سرت میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی وزارت دفاع  پینٹاگون کے مطابق فضائی حملوں کا آغاز لیبیا حکومت کی درخواست پر کیا گیا جس میں لیبیا کے شہر سیرت میں داعش کے مظبوط گڑھ کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ فضائی حملوں کا مقصد لیبیا کی سکیورٹی فورسز کو داعش کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے جس کے لیے حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ادھر لیبیا کے وزیراعظم فیاض السراج نے قوم سے خطاب میں کہا کہ شدت پسند تنظیم داعش سے لڑنے کے لیے بالخصوص امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری سے مدد کی درخواست کی تھی اور اسی غرض سے امریکی حملے میں داعش کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔واضح رہے کہ داعش کے خلاف امریکہ  اپنے اتحادی مغربی اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر پہلے ہی شام اور دیگر عرب ممالک میں فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے  لیکن ذرائع کے مطابق امریکہ کی داعش کے خلاف کارروائی باکل کھوکھلی اور نمائشی ہے اسلامی ممالک پر بمباری کرنے کے لئے داعش امیرکہ کا ایک قوی اور مضبوط حربہ ہے۔

News ID 1865927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha