مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی مسلح افواج نے شمالی شہر موصل کے نواح میں واقع علاقوں میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے صقلاویہ کے علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ نینویٰ کو آزاد کرانے کے لیے آپریشن فتح کا پہلا مر حلہ جمعرات کو علی الصباح شروع کیا۔ اور متعدد دیہات میں عراقی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔داعش نے موصل پر جون 2014 سے قبضہ کررکھا ہے۔اس وقت اس شہر کی آبادی قریبا بیس لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔
عراق اور شام میں داعش کے زیر قبضہ یہ سب سے بڑا شہر ہے۔عراقی فوج پہلی مرتبہ ان کے خلاف اتنے بڑے پیمانے پر کارروائی کررہی ہے۔مسلح افواج کی مشترکہ آپریشنز کمان کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل یحییٰ رسول نے سرکاری ٹی وی کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ داعش کیخلاف اس کارروائی میں عراقی فورسز اور اتحادی فضائیہ دونوں کا نمایاں کردار ہے۔ عراقی فوج اس سال کے دوران موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانا چاہتی ہے۔
عراق کی مسلح افواج نے شمالی شہر موصل کے نواح میں واقع علاقوں میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے صقلاویہ کے علاقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔
News ID 1862813
آپ کا تبصرہ