14 اپریل، 2017، 12:41 AM

امریکی اتحاد کے حملے میں داعش مخالف 18 کرد اہلکار ہلاک

امریکی اتحاد کے حملے میں داعش مخالف 18 کرد اہلکار ہلاک

امریکی اتحادی افواج نے شام میں ایک مرتبہ پھر کارروائی کرتے ہوئے داعش خلاف کارروائی کرنے والے 18 کرد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے شام میں ایک مرتبہ پھر کارروائی کرتے ہوئے داعش خلاف کارروائی کرنے والے  18 کرد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے. اطلاعات کے مطابق شام کے جنوبی علاقے طبقہ میں داعش کے خلاف لڑنے والی شامی ڈیفنس فورسز کی کرد یونٹ پر امریکی اتحادی افواج نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ امریکی اتحادی افواج نے بیان میں کہا کہ طبقہ  میں داعش کے خلاف بمباری کے لئے اتحادیوں نے درخواست کی  جب کہ ہدف شامی ڈیفنس فورسز کی یونٹ سے آگے کچھ دوری پر تھا تاہم غیر ارادی طور پر کرد ڈیفنس فورسز نشانہ بن گئی جس پر متاثرہ افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔امریکی اتحادی افواج نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے محفوظ اقدامات کئے جائیں گے۔

News ID 1871783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha