8 فروری، 2016، 12:30 PM

طالبان کا افغانستان کے شہر سنگین پر قبضہ

طالبان کا افغانستان کے شہر سنگین پر قبضہ

افغانستان میں طالبان نے افغانستان کے اہم شہر سنگین پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری افواج اب بھی شہر کے بعض علاقوں میں موجود ہیں اورطالبان دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے افغانستان کے اہم شہر سنگین پر قبضہ کرلیا ہے  جب کہ بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری افواج اب بھی شہر کے بعض علاقوں میں موجود ہیں اورطالبان دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان فوج کے ایک اہم کمانڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پورا شہر طالبان کے قبضے میں چلاگیا ہےجب کہ افغان فوجیوں کے قبضے میں صرف چند مربع کلومیٹر کا علاقہ ہی رہ گیا ہے جس پربھی حملے کا خطرہ بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق  طالبان کے حملے میں متعدد فوجی بھی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ  افغان حکومت کا کہنا ہے کہ فوج سنگین شہر میں طالبان کا مقابلہ کررہی ہے۔واضح رہے کہ طالبان سنگین پر قبضہ کرنے کے لیے کئی ماہ سے لڑرہے ہیں اور اس لڑائی میں کئی برطانوی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

News ID 1861669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha