سعودی وزیر دفاع کل پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان کل بروز اتوار پاکستان کا دورہ کریں گے دو روز قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ الجبیر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان کل بروز اتوار پاکستان کا دورہ کریں گے دو روز قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ الجبیر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر دفاع پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورے میں مختلف رہنماوں سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلق ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سعودی اتحاد اور مشرق وسطح کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے ۔ملاقاتوں میں سعودی عرب اور ایران کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشید گی کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد سعودی وزیر دفاع کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ سعودی عرب پاکستان سے فوجی مدد مانگ رہا ہے جبکہ پاکستان کی فوج خود پاکستان میں وہابی دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے۔ پاکستانی حکام ایران کے خلاف کسی فوجی اتحاد میں شامل ہونے سے گریز کررہے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا اتحاد دہشت گردوں کے خلاف نہیں بلکہ ایران کے خلاف ہے سعودی عرب نے کبھی اسرائیل کے خلاف اتحاد تشکیل نہیں دیا بلکہ یمن اور ایران کے خلاف اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ سعودی عرب کے اس اتحاد میں بعض اسلامی ممالک نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر امداد کررہا ہے جس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں تو وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کو بہانہ بنا رہا ہے۔

News Code 1860931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha