مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر شیخ صالح بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک وہابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کا جو دشمن سامنے آئے گا سعودی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شہر نوشہرہ میں وہابی تنظیم جمعیت علماء اسلام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ آل سعود کا جو دشمن ہوگا سعودی عرب کا فوجی اتحاد اس کا مقابلہ کرےگا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے نام نہاد اسلامی فوجی اتحاد تشکیل دیا ہے اور یہ اتحاد امریکہ اور اسرائیل کے بجائے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے بنایا گيا ہے کئی اسلامی ممالک نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو امریکی اور اسرائیلی فوجی اتحاد قراردیا ہے اور اس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی رعب کے مذہبی امور کے وزير اور امام کعبہ آجکل پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ یمن کے خلاف جنگ میں شرکت کے لئے وہابی مزدوروں کو بھرتی کررہے ہیں۔
سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر شیخ صالح بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک وہابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کا جو دشمن سامنے آئے گا سعودی عرب کا فوجی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا۔
News ID 1871638
آپ کا تبصرہ