مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے المنار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی داعش اور النصرہ دہشت گرد درحقیقت اسرائیلی آلہ کار اور مزدور ہیں۔ بشار اسد نے کہا کہ ہم اسرائيل کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم نے اسرائیل کا مقابلہ اور فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ملک کے اندر وہابیت کی شکل میں اسرائیلی عوامل اور صہیونی عناصر کا مقابلہ بہت ضروری ہے وہابی دہشت گرد تنظیمیں اسرائیل کی آلہ کار اور اسرائیل کی مزدور تنظیمیں ہیں۔بشار اسد نے کہا کہ وہابی دہشت گرد، صہیونی دہشت گردوں سے خطرناک ہیں۔
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی داعش اور النصرہ دہشت گرد در حقیقت اسرائیل کے آلہ کار اور مزدور ہیں۔
News ID 1857649
آپ کا تبصرہ