مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم میں بزرگ دینی مرجع آیت اللہ نوری ہمدانی نے 8 شوال کو سعودی وہابیوں کے ہاتھوں جنت البقیع کی شہادت کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہابی عالمی سامراجی اور صہیونی طاقتوں کے غلام ، مزدور اور سپاہی ہیں جنھیں اسلامی مقدسات کی توہین اور تخریب کا کام سونپا گیا ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے بیان میں سعودی عرب کے اس وحشیانہ اور غیر اسلامی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 90 سال قبل اپنے اس غیر اسلامی اور غیر شرعی اقدام میں جنت البقیع میں آل رسول (ص) ،ازواج رسول (ص) اور اصحاب رسول (ص) کے مزاروں کو شہید کردیا ۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ وہابیوں کے اس وحشیانہ اور ظالمانہ اقدام پر شیعہ اور سنی مسلمانوں نے زبردست احتجاج کیا اور اس احتجاج کا سلسلہ آج تک جاری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آل سعود اور سعودی وہابی عالمی سامراجی اور صہیونی طاقتوں کے ساتھ ملکر عالم اسلام میں مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں ۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ داعش وہابیوں کا سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے اور مشرق وسطی میں صہیونی آلہ کار تنظیم ہے جو مسلمانوں کا بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ خون بہا رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو آل سعود اور وہابیوں کے مکر و فریب سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنا چاہیے اور ان کے ظالمانہ اقدام کی بھر پور مذمت کرنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ