مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ باقر النمر کی سعودی حکومت کے ہاتھوں شہادت پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکام کے اس اقدام کو وحشیانہ اور غیر انسانی و غیر اسلامی قراردیا ہے۔
ایرانی صدر نے سعودی عرب کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے غیر اخلاقی اور غیر انسانی اقدامات کی وجہ سے دنیا میں مزید ذلیل اور رسوا ہوجائے گا۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ سعودی حکام کے اس اقدام سے ایران اور دیگر ممالک کے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں ۔ ایرانی صدر نے شیخ باقر النمر کے اہلخانہ کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید نمر کو بہیمانہ طور پر قتل کرنے والے خود اخلاقی اعتبار سے مر گئے ہیں ۔
صدر نے مشہد اور تہران میں سعود عرب کے قونصلخانہ اور سفارتخانہ میں آگ لگانے کے واقعات کے بارے میں بھی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بعض فرصت طلب افراد کو موجودہ صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، انھوں نے کہا کہ مشہد اور تہران میں سعودی املاک پر حملہ غیر قانونی اور غیر شرعی اقدام ہے جس کے بارے میں وزارت داخلہ کو تحقیق کا حکم دیدیا گیا ہے۔
صدر حسن روحانی نےکہا اللہ تعالی شہید باقر النمر کو شہدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر و تحمل عطا فرمائے۔
آپ کا تبصرہ