2 جنوری، 2016، 10:57 PM

سعودی عرب نےعلاقہ میں آگ کو مزید شعلہ ور کردیا

سعودی عرب نےعلاقہ میں آگ کو مزید شعلہ ور کردیا

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے سعودی عرب کی طرف سے شہید آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت اور 46 دوسرے افراد کی اجتماعی پھانسی کو ناقابل قبول اقدام قراردیتے ہوئے کہاہےکہ سعودی عرب نےعلاقہ میں آگ کو مزید شعلہ ور کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یورپی یونین کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے سعودی عرب کی طرف سے شہید آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت اور 46 دوسرے افراد کی اجتماعی پھانسی کو ناقابل قبول اقدام قراردیتے ہوئے کہاہےکہ سعودی عرب نےعلاقہ میں آگ کو مزید شعلہ ور کردیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے سعودی عرب میں اجتماعی پھانسیوں اور آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو سعودی عرب کے اقدامات پر شدید تحفظ لاحق ہوگئے ہیں اور سعودی عرب  کے غیر انسانی اقدامات یورپی یونین کے لئے ناقابل قبول ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے آج صبح اعلان کیا تھا کہ ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ  شیخ باقر نمر سمیت 47 افراد کو پھانسی دیدی  گئی ہے۔ سعودی عرب کی اعلی عدالت اور بادشاہ کی تائید کے بعد شیخ نمر کو پھانسی دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے اپنے ہولناک جرائم کو چھپانے کے لئے شیخ نمر کو ایسے افراد کے ہمراہ پھانسی دی جو دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ شیخ نمر کا مطالبہ صرف جمہوریت اور شیعوں کے حقوق کو بحال کرنے پر مبنی تھا۔

News ID 1860779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha