مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے سعودی عرب کے ہاتھوں آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف قراردیتے ہوئے سعودی عرب کے بہیمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرزید رعد حسین نے سعودی عرب میں 47 افراد کے سر قلم کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عالمی انسانی حقوق اورقوانین کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ زید رعد حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ نمر نے کسی جرم کا ارتکاب نہیں کیا اور نہ ان کا کسی دہشت گرد گروہ سے رابطہ تھا ان کو بہیمانہ طور پر ذبح کرنا قابل مذمت ہے اور سعودی عرب کا یہ اقدام انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ہاتھوں آیت اللہ نمر کی مظلومانہ شہادت کے بعد سعودی عرب کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں آیت اللہ نمر کو بہیمانہ طور پر ذبح کرنے کی مذمت کی ہے اور سعودی عرب کے سفاکانہ اقدام کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئےاس کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے سعودی عرب کے ہاتھوں آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف قراردیتے ہوئے سعودی عرب کے بہیمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔
News ID 1860810
آپ کا تبصرہ