مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے اپنے ایک اچانک بیان میں سعودی عرب کی طرف سے شیعوں پر ہونے والے مظالم پرشدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ سعودی شیعوں کے ساتھ انسان رفتار اختیار کرے۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سعودی عرب کو اپنے شیعہ شہریوں کے حقوق کی رعایت کرنی چاہیے ،امریکی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں رہنے والے شیعوں کے ساتھ سعودی عرب کی رفتار غیر انسانی اور بہت بری رفتار ہےشیعوں کے بارے میں سعودی عرب کو اپنی رفتار تبدیل کرنی چاہیے۔
امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ سعودی حکومت شیعہ شہریوں کے حقوق کو پامال کررہی ہے اور شیعوں کو اپنے دینی مراسم ادا کرنے کی بنا پر جیل میں ڈال دیتی ہےاور انسانی حقوق کی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مکہ اور مدینہ کے شیعہ ان شہروں کے اطراف میں خیموں میں زندگی بسر کررہےہیں اور سعودی حکومت ان کے شہری حقوق کو سلب کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ