23 مارچ، 2016، 12:32 AM

سعودی عرب کا غیر ملکی کارکنوں کے ساتھ ناروا اور بہیمانہ سلوک

سعودی عرب کا غیر ملکی کارکنوں کے ساتھ ناروا اور بہیمانہ سلوک

سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے ساتھ سعودی عرب کی حکومت اور شہریوں کا سلوک انتہائی غلط ، غیر مہذب ، بہیمانہ اور ناروا ہے جس کی ایک مثال بھارتی شہری کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈيو ہے جس پر ہندوستانی وزارت خارجہ نے اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کار کرنے والے غیر ملکیوں کے ساتھ سعودی عرب کی حکومت اور شہریوں کا سلوک انتہائی غلط ، غیر مہذب ، بہیمانہ اور ناروا ہے جس کی ایک مثال بھارتی شہری کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈيو ہے جس پر ہندوستانی وزارت خارجہ نے اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رو رو کر سعودی عرب کے کفیل کی شکایت کرنے والے بھارتی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہوئی تو بھارتی حکومت نے انتہائی سنجیدہ ردعمل کا مظاہرہ کیا اور بھارتی وزیر خارجہ اپنے شہری کی مدد کے لئے خود میدان میں نکل آئیں۔
اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے معاملے کو سعودی حکومت کے ساتھ اٹھانے اور اپنے شہری کی جلد از جلد دادرسی کا فیصلہ کیا۔ عبدالستار مکندر نامی بھارتی ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ عبدالستار نے ویڈیو میں زاروقطار روتے ہوئے اپنے کفیل کی شکایات کی تھیں۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے طویل عرصے سے چھٹی نہیں دی گئی، نہ ہی تنخواہ باقاعدہ طور پر ادا کی جاتی ہے جبکہ پاسپورٹ اور اقامہ کفیل کے قبضے میں ہونے کی وجہ سے وہ بھارت لوٹنے میں بھی ناکام تھا۔
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج متحرک ہوگئیں۔ ان کی طرف سے سوشل میڈیا پر دئیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ”براہ کرم ہمیں یہ معاملہ سفارتی سطح پر حل کرنے دیجئے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے بھی اپنے بیان میں کہا ”اس معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، اس کی محتاط انداز میں ہینڈلنگ کی ضرورت ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے عبدالستار کی ویڈیو کوسعودیہ کے خلاف افواہیں اور منفی باتیں پھیلانے کا جرم قرار دیتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کی مداخلت کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ معاملے کے اصل حقائق سامنے آجائیں گے اور بھارتی ڈرائیور کی شکایات کا ازالہ بھی ہوسکے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی حکومت بے رحم اور سفاکانہ حکومت ہے جو مصر، پاکستان، ، بنگلادیش اور دیگر ممالک کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھتی اور ان کے حقوق کو پامال کرتی ہے۔ سعودی حکومت معاویہ اور یزید کے نقش قدم پر چل کر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کررہی ہے۔

News ID 1862737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha