30 مارچ، 2016، 1:37 AM

بھارت نے پاکستان میں گرفتار اپنے شہری کا ویڈیو مسترد کردیا

بھارت نے پاکستان میں گرفتار اپنے شہری کا ویڈیو مسترد کردیا

بھارت نے پاکستان میں اپنی بحریہ کے گرفتار سابق افسرکا اعترافی ویڈیو بیان مسترد کر دیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں  اپنی بحریہ کے گرفتار جاسوس کا اعترافی ویڈیو بیان مسترد کر دیاہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ جنر ل عاصم باجوہ کی جانب سے بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی بحریہ کے جاسوس کا اعترافی ویڈیو بیان جاری کر دیا گيا ہے ،بیان میں بھارتی جاسوس نے انتہاپسندانہ کارروائیوں کا اعتراف کیاہے ۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے سے رد عمل کا اظءار کرتے ہوئے گرفتار جاسوس کا اعترافی ویڈیو مسترد کر دیا ہے ۔بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان بھارتی بحریہ کے گرفتار سابق افسر تک قونصلر رسائی دے۔

News ID 1862912

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha