مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے محمد ناجی نے سعودی عرب کو عالم اسلام بالخصوص عراق میں دہشت گردی اور فتنہ کا اصلی محور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سامراجی طاقتوں سے مل کر عالم اسلام میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے سب سے پہلے داعش کی حمایت کرکے اسے عراق میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے بھیجا ۔ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ سعودی عرب شیطانی محور ہے جو امریکہ کے اشارے پر ناچ رہا ہے۔ محمد ناجی نے کہا کہ عراق و شام اور دیگر عرب اور غیر عرب ممالک میں سعودی عرب فتنہ اور دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور امریکہ و اسرائیل کی آشکارا مدد کررہا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے سعودی عرب کو عالم اسلام بالخصوص عراق میں دہشت گردی اور فتنہ کا اصلی محور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سامراجی طاقتوں سے مل کر عالم اسلام میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
News ID 1857448
آپ کا تبصرہ