4 اگست، 2015، 12:53 PM

امریکہ، داعش کے ذریعہ علاقہ میں بازی کررہا ہے

امریکہ، داعش کے ذریعہ علاقہ میں بازی کررہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ داعش امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی پروردہ دہشت گرد تنظیم ہے اور امریکہ داعش کے ذریعہ علاقہ میں بازی کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے ساتھ آج سربیا کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی  لاریجانی نے اس ملاقات میں کہا ہے کہ داعش امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی پروردہ دہشت گرد تنظیم ہے اور امریکہ داعش کے ذریعہ علاقہ میں بازی کررہا ہے۔ لاریجانی نے علاقہ میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی کو بحران کا اصلی باعث قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا ہے وہاں اس نے تباہی اور بربادی پھیلائی ہےاور عراق، شام، افغانستان اس کی جیتی جاگتی مثالیں ہیں۔ لاریجانی نے ایران اور سربیا کے باہمی روابط کو تاریخی اور دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سربیا مختلف سیاسی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں اپنے روابط کو فروغ دے سکتے ہیں۔

لاریجانی نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں امریکہ کی پالیسی معاندانہ اور منافقانہ ہے۔ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کی فلسطین اور یمن  پر جارحیت کی حمایت کررہا ہے۔ امریکہ خود بھی ظالم ہے اوروہ  ظالموں کا ساتھ بھی دے رہا ہے۔

اس ملاقات میں سربیا کے وزیر خارجہ ایوسٹا داویچ نے ایران کو علاقہ کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ سربیا تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News ID 1857123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha