20 اکتوبر، 2015، 12:21 AM

امریکہ کی پالیسی داعش کو مضبوط بنانے پر استوارہے

امریکہ کی پالیسی داعش کو مضبوط بنانے پر استوارہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی پالیسی دوگانہ اور متضاد پالیسی ہے امریکہ داعش کو مضبوط بنا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں شام کے سفیرعدنان محمود نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اس ملاقات میں بروجردی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی پالیسی دوگانہ اور متضاد پالیسی ہے امریکہ داعش کو شام اور عراق میں مضبوط بنا رہا ہے۔

بروجردی نے علاقہ میں امن و ثبات قائم کرنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور پارلیمنٹ خطے میں امن و ثبات کے قیام اور دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس ملاقات میں شام کے سفیر نے بھی شامی عوام اور خکومت کی حمایت پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکرریہ ادا کیا۔

News ID 1858988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha