16 ستمبر، 2015، 10:12 PM

ایرانی اسپیکر کی شام کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید

ایرانی اسپیکر کی شام کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے تہران میں شام کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ،اسلامی ،انسانی اور اخلاقی اقدار کے پیش نظر شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں عربی جمہوریہ شام کے سفیرعدنان محمود نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران ،اسلامی ،انسانی اور اخلاقی اقدار کے پیش نظر شامی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھےگا۔

لاریجانی نے  اس موقع پرخوفناک اور جرائم پیشہ وہابی دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی عوام اور حکومت کی استقامت اور پائداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام نے وہابی دہشت گردوں کے بھیانک اور وحشیانہ جرائم کو طشت از بام کردیا ہے اور وہابی دہشت گرد دنیا میں ذلیل اور رسوا ہوگئے ہیں۔اس ملاقات میں شام کے سفیر عدنان محمود نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں کے خاتمہ تک شامی عوام اور حکومت کی کارروائی جاری رہےگی۔

News ID 1858183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha