ایران کا شام کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکرعلی لاریجانی نے شام کے وزير صحت کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشکل وقت میں شامی قوم اور حکومت کی حمایت اور تعاون جاری رکھےگا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکرعلی لاریجانی نے شام کے وزير صحت نزار یازجی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشکل وقت میں شامی قوم اور حکومت کی حمایت اور تعاون جاری رکھےگا ۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے شامی قوم کی طرف سے مشکلات  اور سختیوں کے تحمل اور برداشت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے شرائط اس وقت خاص شرائط ہیں اور شامی عوام اور حکومت کو عنقریب فتح نصیب ہوگی۔

اس ملاقات میں شام کے وزیر صحت نے ایران کے ٹھوس مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شامی قوم اور حکومت ایران کی بے لوث حمایت کے سپاس گزار ہیں  اور شامی قوم  اور شامی حکومت کبھی بھی ایران کی حمایت کو فراموش نہیں کرےگی۔

News Code 1857516

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =