مہر خبررساں ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے فوعہ اور کفریا کے عوام کے صبر و تحمل اور استقامت کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام کی خونخوار اور سفاک وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ اقدامات کے خلاف استقامت قابل فخر اور قابل تعریف ہے۔ امیر عبداللہیان نے شامی عوام پر وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ اور وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خونخوار وہابی دہشت گردوں کے سفاکانہ اقدامات کے مقابلے میں شامی عوام کا صبر لائق تحسین اور قابل تعریف ہے۔ انھوں نے شام اور افغانستان پر امریکی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں وہابی دہشت گردوں کی پشتپناہی اور انھیں سعودی عرب کے ذریعہ آشکارا امداد فراہم کررہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے فوعہ اور کفریا کے عوام کے صبر و تحمل اور استقامت کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام کی خونخوار اور سفاک وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ اقدامات کے خلاف استقامت قابل فخر اور قابل تعریف ہے۔
News ID 1871851
آپ کا تبصرہ