10 جولائی، 2016، 12:36 AM

مشرق وسطی میں تباہی و بربادی اور خونریزی کا ذمہ دار امریکہ ہے

مشرق وسطی میں تباہی و بربادی اور خونریزی کا ذمہ دار امریکہ ہے

فلپائن کے نئے صدر روڈریِگو ڈْوٹیرٹے نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں امریکی فوجی مداخلت وہاں اس وقت ہونے والی خون ریزی اور تباہی کی اصل وجہ ہے امریکہ دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالےے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے نئے صدر روڈریِگو ڈْوٹیرٹے نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عراق اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں امریکی فوجی مداخلت وہاں اس وقت ہونے والی خون ریزی اور تباہی کی اصل وجہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلپائن امریکہ کا اتحادی ملک ہے اور امریکہ پر کسی اتحادی ملک کی پہلی عوامی تنقید سامنے آئی ہے ،تنقید میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ  تباہی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے اس نے کہا کہ امریکہ ہر جکء فتنہ اور فساد پھیلا رہا ہے اور اپنے مفادات کے لئے ملکوں اور قوموں کو آپس میں لڑا رہا ہے۔
 

News ID 1865375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha