18 مئی، 2016، 8:37 PM

کروشیا کی صدر کی ایرانی اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات

کروشیا کی صدر کی ایرانی اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے کروشیا کی صدر نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی  سے کروشیا کی صدر نے ملاقات اور گفتگو کی۔ کروشیا کی صدر کولینڈا گربرکیتاروویچ کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر  3 روزہ دورے پر تہران پہنچیں ۔ جہاں انھوں نے آج صدر روحانی، اسپیکر علی لاریجانی اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے ساتھ دوطرفہ ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کروشیا کی صدر نے ایران کو علاقہ کا اہم اور مؤثر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کا علاقہ میں اہم اور کلیدی کردار ہے کروشیا ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے کروشیا کی صدر نے کہا کہ کروشیا یورپی ممالک کے رکن کی حیثیت سے ایران کی انرجی کو یورپی ممالک تک پہنچانے میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ کروشیا کی صدر نے کہا کہ علاقہ میں کشیدگی ختم کرنے کے سلسلے میں کروشیا ایران کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

News ID 1864103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha