1 مارچ، 2018، 7:51 PM

ایرانی وزیر خارجہ کی کروشیا کے صدر سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی کروشیا کے صدر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کروشیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کروشیا کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کروشیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کروشیا کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں کروشیا کے صدر نے ایران کے خطے کا اہم اور مؤثر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ کروشیا کے ایران کے ساتھ دوستانہ روابط ہیں اور ہم تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کروشیا کے تجاراور ایرانی تجار صنعت و تجارت، سیاحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور انرجی کے شعبوں اور دوسرے شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اس ملاقات میں ایرانی وزیر خآرجہ نے بھی باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

News ID 1879083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha