28 ستمبر، 2015، 12:21 AM

شام کی مدد اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق

شام کی مدد اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے شام کی امداد اقوام متحدہ کے منصور کے مطابق ہے اور روس شام کی قانونی حکومت کی حمایت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی طرف سے شام کی امداد اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہے اور روس شام کی قانونی حکومت کی حمایت کررہا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ ہماری شام میں فوجی موجودگی شامی حکومت کی درخواست اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہے۔ شام کی تقدیر کا فیصلہ شامی عوام کے ہاتھ میں ہے اور شامی عوام ہی شام کی تقدیر کو بدل سکتے ہیں ۔روسی صدرنے کہا کہ ہم نے فوجی معاہدوں کے مطابق شامی حکومت کی درخواست پر شام کو ہتھیار فراہم کئے ہیں اور روس شام کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھےگا۔ روسی صدر نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر اس موضوع سے ترکی کے صدر، سعودی عرب کے بادشاہ ،اردن کے بادشاہ اور امریکہ کو بھی آگاہ کیا ہے۔روسی صدر نےکہا کہ ہم سب دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ اتحادی ممالک بھی دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں اور روس نے بھی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں روس صرف شامی فوج کی مدد کررہا ہے۔ اور شام میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے شامی فوج کی مدد ضروری ہے۔

News ID 1858453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha