10 جولائی، 2015، 2:29 AM

ایران اور روس کے درمیان تعاون علاقائي امن کے لئے ضروری

ایران اور روس کے درمیان تعاون علاقائي امن کے لئے ضروری

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کو علاقائي امن و سلامتی کے لئے ضروری قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کو علاقائي امن و سلامتی کے لئے ضروری قراردیا ہے۔ ایران اور روس کے صدور نے اس ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے شام اورعراق میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر تاکید کی۔

ایران کے صدر نے علاقہ میں جاری دہشت گردی کو عالمی امن کے لئےخطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ باہمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ روس کے صدر نے کہا کہ روس تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور روس ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے اپنی سنجیدہ کوسششیں جاری رکھے ہوئے ہے روسی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون علاقائي امن و سلامتی کے لئے بہت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی روس کے دورے پر ہیں جہاں وہ بریکس اجلاس میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شریک ہیں صدر روحانی شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی ناظر رکن کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔صدر حسن روحانی نے ہندوستان کے وزير ا‏عظم نریندر مودی، افغانستان کے صدر اشرف غنی اور بلاروس کے صدر سے بھی دو طرفہ روابط اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

News ID 1856486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha