مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ۔ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات اور بیت المقدس پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ محمود عباس نے مسجد الاقصی پر صہیونی کے حملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ ادھر پوتین نے کہا ہے کہ ماسکو فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن و صلح کا خواہاں ہے۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ۔
News ID 1858341
آپ کا تبصرہ