9 جون، 2016، 1:27 AM

قطر کے بادشاہ کی ایرانی صدر سے ٹیلیفون پرگفتگو

قطر کے بادشاہ کی ایرانی صدر سے ٹیلیفون پرگفتگو

قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ایکدوسرے کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کی ۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے بہت سے اہداف اور مفادات مشترک ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ علاقائي مسائل کو باہمی تعاون اور مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے اور غیر علاقائی طاقتوں کو خطے کے بحران پر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ بحرانوں میں غیر علاقائی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔

قطر کے بادشاہ نے بھی اس گفتگو میں رمضان المبارک کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قطر کو ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر فخر ہےاور ہم ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور ایران کو اپنا برادر، دوست اور ہمسایہ ملک سمجھتے ہیں۔

News ID 1864617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha