19 جون، 2015، 1:21 PM

ایرانی صدر کی مسلمانوں کے درمیان لڑائی ختم کرانے پر تاکید

ایرانی صدر کی مسلمانوں کے درمیان لڑائی ختم کرانے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون پر قطر کے بادشاہ شیخ تمیم کے ساتھ گفتگو میں علاقہ میں مسلمانوں کے درمیان خونریز لڑائی کو ختم کرانے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ دینے پر زوردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹیلیفون پر قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ  گفتگو میں رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کی اور علاقہ میں مسلمانوں کے درمیان جاری خونریز لڑائی کو ختم کرانے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ  دینے پر زوردیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے علاقہ میں دہشت گردوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے تمام ممالک نقصان اٹھا رہے ہیں اور مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ باہمی تعاون اور اتحاد کے ساتھ علاقہ میں جاری خونریز لرائی کو ختم کرانے کی کوشش کریں۔

قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے صدر روحانی کو رمضان البمارک کی آمد کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ممکن ہے بعض موارد میں دونوں ممالک کے درمیان اختلاف ہو لیکن دونوں برادر اور اسلامی ممالک ان رکاوٹوں کو دور کرسکتے ہیں۔ شیخ تمیم نے کہا کہ ایران علاقہ کا ایک اہم اسلامی ملک ہے جو خطے کے پائدار امن میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

News ID 1855969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha