مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی پارلیمنٹ میں سنی نمائندے مشعان الجبوری نے کہا ہے کہ عراقی سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنا ہر عراقی کا فرض ہے اور عراق کے ہزاروں سنی داعش دہشت گرد تنظیم کا مقابلہ کرنے کے لئے شام بھی جانے کے لئے آمادہ ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا میں پہلا سنی رضاکار ہوں جو عراق کے رضاکار دستے حشد الشعبی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہوں اور حشد الشعبی عراق کے مخۃلف قبائل اور مذاہب کے افراد پر مشتمل عراقی تنظیم ہے جو عراق کے سیاسی نظام کی محافظ ہے۔ اس نے کہا کہ اگر شام اور عراقی کی حکومتیں اجازت دیں تو ہزاروں سنی شام ميں داعش کے خلاف لڑنے کے لئے آمادہ ہیں ۔
عراق کی پارلیمنٹ میں سنی نمائندے مشعان الجبوری نے کہا ہے کہ عراقی سرزمین کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنا ہر عراقی کا فرض ہے اور عراق کے ہزاروں سنی داعش دہشت گرد تنظیم کا مقابلہ کرنے کے لئے شام بھی جانے کے لئے آمادہ ہیں۔
News ID 1869473
آپ کا تبصرہ