7 جون، 2015، 7:24 PM

مغربی ممالک کی ایران ہراسی کے ذریعہ علاقہ میں اپنی پالیسی مسلط کرنے کی کوشش

مغربی ممالک کی ایران ہراسی کے ذریعہ علاقہ میں اپنی پالیسی مسلط کرنے کی کوشش

پاکستان کے ممتاز عالم دین نے کہا ہے کہ مغربی ممالک عالمی اور علاقائی سطح پر ایران ہراسی کے ذریعہ اپنے اہداف کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام کے خلاف مغربی ممالک کی معاندانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین راستہ  امت واحدہ کی تشکیل کا راستہ  ہے لیکن مغربی ممالک ایران ہراسی کے ذریعہ خطے میں اپنی پالیسیوں اور اہداف کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ مغربی ممالک تقسیم اور تفرقہ کی پالیسی پر گامزن ہیں انھیں ڈیڑھ ارب سے زائد مسلم آبادی سے شدید خطرات لاحق ہوگئے اسی لئے انھوں نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ امت مسلمہ کو تقسیم اور اس میں تفرقہ ڈالنے کی پالیسی پر عمل کیا ۔

ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا عابد حسین شاکری نے کہا کہ مسلمانوں میں تفرقہ کی سب سے بڑي وجہ جہالت ہے اور جہالت و نادانی کی وجہ سے امت مسلمہ آج اتحاد جیسی عظيم نعمت سے محروم ہے اور عدم اتحاد کی وجہ سے آج امت مسلمہ کو متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر علماء اور حکام کی اصلاح ہوجائے تو اسلام اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو دوبارہ حاصل کرسکتا ہے انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک ایران سے مسلم ممالک کو ڈرا کراپنی معاندانہ پالیسی پر گامزن ہیں حالانکہ ایران امت واحدہ کی تشکیل کے سلسلے میں اپنی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

شاکری نے کہا کہ ایران نے آج تک کسی ملک پر حملہ نہیں کیا البتہ دفاع کا اسے حق حاصل ہے ایران دوسرے اسلامی ممالک کی طاقت کا باعث ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اسلامی ممالک ایران کا تعاون کرنے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کا تعاون کررہے ہیں اور اسلامی ممالک کی یہی سب سے بڑي بدبختی ہے کہ وہ اسلام دشمن عناصر کے ہاتھوں کا کھلولنا بنے ہوئے ہیں۔

News ID 1855664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha