سید حسن نصر اللہ نے عربوں کا سربلند کیا

صیدا کی العفران مسجد کے امام نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو اچھے اور نیک عربوں کا رہنما قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ سچائی اور شجاعت کا اسوہ اور نیک سیرت و بہادری کا نمونہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیدا کی العفران مسجد کے امام شیخ حسام العیلانی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو اچھے اور نیک عربوں کا رہنما قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ سچائی اور شجاعت کا اسوہ اور نیک سیرت و بہادری کا نمونہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ نے سن 2000 میں لبنان کی سرزمین کو اسرائیل سے آزاد کرایا اور 33 روزہ جنگ میں اسرائیل کو شکست دے کر عربوں کو سرافرازی و سربلندی عطا کی۔شیخ العیلانی نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ سچائی و صداقت و شجاعت اور بہادری کے اسوہ اور نمونہ عمل  ہیں اور ان کی فداکاری کسی پر پوشیدہ نہیں سید حسن نصر اللہ کے بیٹے شہید ہوگئے ہیں جبکہ بعض لبنانی رہنماؤں کے بیٹے لبنان سے باہر عیش و عشرت کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

News Code 1858485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =