26 ستمبر، 2015، 12:35 AM

سعودی عرب، منی کے المناک حادثے کا ذمہ دار ہے

سعودی عرب، منی کے المناک حادثے کا ذمہ دار ہے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے منی میں رونما ہونے والے دردناک حادثے پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام کی نااہلی میں کوئی شک و شبہ نہیں ، سعودی عرب منی کے المناک حادثے کا ذمہ دار ہے۔ سعودی عرب، وہابی دہشت گردوں کی تربیت اور یمن کے نہتے عوام کے قتل عام میں مصروف ہے اور اس کی حج بیت اللہ الحرام کے انتظامی امور پر کوئی توجہ نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے المنار کے ساتھ گفتگو میں منی میں رونما ہونے والے دردناک حادثے پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حکام کی نااہلی میں کسی کوکوئی شک و شبہ نہیں ، سعودی عرب  کے حکام، منی کے المناک حادثے کے ذمہ دار ہیں۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب، وہابی دہشت گردوں کی تربیت اور یمن کے نہتے عوام کے قتل عام میں مصروف ہے اور اس کی حج بیت اللہ الحرام کے انتظامی امور پر کوئی توجہ نہیں وہ دوسرے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے یا خود براہ راست مداخلت کررہا ہے یا دہشت گردوں کی تربیت میں مصروف ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے منی کے غمناک اور المناک حادثے کی تحقیق کے لئے ایک اسلامی اور غیر جانبدار کمیٹی کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا۔

News ID 1858414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha