30 ستمبر، 2015، 12:22 PM

تہران میں سعودی ناظم الامور چوتھی بار وزارت خارجہ میں طلب

تہران میں سعودی ناظم الامور چوتھی بار وزارت خارجہ میں طلب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو چوتھی مرتبہ وزارت خارجہ طلب کرکے منا کے شہداء کی شناخت کے بارے میں سعودی حکام کے عدم تعاون پرشدید اعتراض کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو چوتھی مرتبہ وزارت خارجہ طلب کرکے منا کے شہداء کی شناخت کے بارے میں سعودی حکام کے عدم تعاون پرشدید اعتراض کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے سعودی ناظم الامور کو متنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب منا کے المناک حادثے میں شروع ہی سے عدم تعاون کی پالیسی پر گامزن ہے جس کے سنگين نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منی کا المناک سانحہ اس وقت پیش آیا جب سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان منی سے گزررہے تھے اور اس کی سکیورٹی کے لئے منی کے کئي راستے بند کردیئے گئے جس کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا ۔ البتہ سعودی عرب کے حکام اس واقعہ کا ذمہ دار افریقی حاجیوں کو بتا رہے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سعودی حکام کی نااہلی، لاپروانی اور غفلت  کا جیتا جاگتا ثبوت ہے سعودی حکام غیراسلامی،غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکات کے لئےمعروف ہیں ۔

News ID 1858507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha