25 اپریل، 2016، 1:31 PM

انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا امکان /سعودی عرب کے حکام 9/11 کے حملوں میں ملوث

انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا امکان /سعودی عرب کے حکام 9/11 کے حملوں میں ملوث

امریکی کانگریس کی جانب سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے سے متعلق انکوائری رپورٹ کے 28 صفحات جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملہ آوروں کے سعودی عرب حکام کے ساتھ گہرے رابطے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس  کی جانب سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے سے متعلق انکوائری رپورٹ کے 28 صفحات جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملہ آوروں کے سعودی عرب حکام کے ساتھ گہرے رابطے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

اے پی کے مطابق مذکورہ دستاویزات کیپٹل کے تہہ خانے میں ایک نہایت محفوظ کمرے میں رکھی گئی ہیں، جس میں 9/11 کے حملوں میں ہائی جیکرز کا سعودی حکام کے ساتھ رابطہ سامنے آیا ہے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کرنے والے پائلٹوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا جن کے سعودی عرب کے حکام کے ساتھ گہرے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سعودی عرب کوشش کررہا ہے کہ یہ رپورٹ سامنے نہ لائے جائے اس لئے اس نے امیرکہ کو دھمکی بھی دی ہے کہ وہ اپنے اثاثے امیرکہ سے نکال لےگا ۔

مذکورہ پینل کے شریک چیئرمین اور فلوریڈا سے ڈیموکریٹک کے سابق سینیٹر بوب گراہم اور دیگر کا کہنا ہے کہ مذکورہ 28 صفحات میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ سعودی عرب کے حکام ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ آوروں سےر ابطے میں رہے ہیں۔جس سے اس نظریہ کو قوت ملتی ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ تھا۔

News ID 1863554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha