مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں نیویارک ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 1993ء کے بم حملے کے مجرم عمر عبدالرحمان کا امریکی جیل میں انتقال ہوگیا ہے، اس کی عمر 78سال تھی۔ عمر عبدالرحمان کے بیٹے محمد عمر نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اس کے والد کا جیل میں انتقال ہوگيا ہے۔
مصر کی انتہا پسند جماعت الگاما الاسلامیہ کے سربراہ عبدالرحمان نیویارک ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے سے تعلق کے جرم میں امریکی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔
سن 1993ء میں نیویارک ورلڈ ٹریڈ سینٹردھماکے میں 6 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
امریکہ میں نیویارک ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 1993ء کے بم حملے کے مجرم عمر عبدالرحمان کا امریکی جیل میں انتقال ہوگیا ہے، اس کی عمر 78سال تھی۔
News ID 1870547
آپ کا تبصرہ