مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کےناگوار حادثے میں بڑی تعداد میں حاجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے لئے طبی امداد کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی صدرنے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج کے لئے ایران طبی امداد پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ایک ایرانی حاجی شہید اور 32 زخمی ہوگئے ہیں ۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں سعودی حکام کی غفلت و لاپرواہی اور شدید بارشوں کی وجہ سے کرین مسجد الحرام میں گر گیا جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 110 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 238 افراد زخمی ہوگئے ہیں سعودی حکام کو حج کے موقع پر حرم شریف میں تعمیری کاموں کو روک دینا چاہیے ۔
آپ کا تبصرہ