مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں سعودی حکام کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کرین مسجد الحرام میں گر گئی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 107 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق حرم شریف میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 107 عازمین جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش اور سعودی حکام کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، حرم شریف میں نماز مغرب کے اوقات میں طوفانی بارش جاری تھی کہ اس دوران تعمیراتی کام کے دوران کرین گر گئی، حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
عرب ذرائع کے مطابق مکہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ صحن حرم میں صفا کے باہر کے حصے میں پیش آیا اور اس دوران آسمانی بجلی بھی گری۔ جو یمن پر سعودی عرب کے ہولناک اور بھیانک جرائم کے سلسلے میں سعودی حکام کو اللہ تعالی کا شدید انتباہ ہے۔
آپ کا تبصرہ