سعودی وزیر دفاع نے سعودی فوجیوں کو قتل کی دھمکی دیدی

سعودی عرب کے وزیر دفاع نے یمن کے محاذ سے فرار کرنے والے سعودی فوجیوں کو شدید انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرار کرنے والے فوجیوں کو ہلاک کردیا جائےگا، سعودی فوجیوں کا یمن میں بڑا جانی نقصان ہوا جس کے بعد سعودی فوجی محاذ جنگ سے فرار کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان  نے یمن کے محاذ سے فرار کرنے والے سعودی فوجیوں کو شدید انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرار کرنے والے فوجیوں کو ہلاک کردیا جائےگا، حالیہ دنوں میں سعودی فوجیوں کا یمن میں بڑا جانی نقصان ہوا ہے جس کے بعد سعودی فوجی محاذ جنگ سے فرار کررہے ہیں۔

سعودی وزیر دفاع نے سعودی ذرائع ابلاغ کو بھی انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ محاذ جنگ پر مرنے والے سعودی فوجیوں کی تعداد بیان نہ کریں۔ باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن سرحد پر سنگین شکست کا سامنا ہے اور سعودی دربار میں وزیر دفاع کو ناتجربہ کار قراردیا جارہا ہے۔ سعودی دربار میں بادشاہ سلمان کی عدم توانائیوں پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ سعودی بادشاہ سلمان کو نااہل ، ناکام اور نامراد قراردے رہے ہیں۔

News Code 1858789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha