26 ستمبر، 2015، 12:23 AM

منیٰ حادثے میں پاکستان کے 316 حاجی لاپتہ

منیٰ حادثے میں پاکستان کے 316 حاجی لاپتہ

پاکستان کے ادارہ حج کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق مکہ مکرمہ میں منیٰ میں رونما ہونے والےدردناک حادثے میں 7 پاکستانی شہید اور 13 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ 316 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔

مہر خبررسان ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ادارہ حج کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق مکہ مکرمہ میں  منیٰ میں رونما ہونے والےدردناک حادثے میں 7 پاکستانی شہید اور 13 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ 316 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل حج ابو عاکف نے کہا ہےکہ گزشتہ روز منیٰ میں پیش آنے والے واقعے میں 7 پاکستانی حجاج کرام شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔ ڈی جی حج کے مطابق حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والوں میں سے 86 افراد کو تلاش کرلیا گیا ہے تاہم 316 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے لیے سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق منی کا المناک سانحہ اس وقت پیش آیا جب سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان منی سے گزررہے تھے اور اس کی سکیورٹی کے لئے منی کے کئي راستے بند کردیئے گئے جس کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا ۔ البتہ سعودی عرب کے وزیر صحت نے اس واقعہ کو قضا و قدر قراردے دیا ہے جبکہ بعض سعودی حکام اس واقعہ کا ذمہ دار افریقی حاجیوں کو بتا رہے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سعودی حکام کی نااہلی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے سعودی حکام غیراسلامی،غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکات کے لئےمعروف ہیں سعودی عرب کے بادشاہ سلمان  نے ایسے مہنوں میں یمن کے عوام پر جنگ مسلط کررکھی ہے جن میں اللہ تعالی نے جنگ کو حرام قراردیا ہے۔

News ID 1858411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha