1 اکتوبر، 2015، 2:08 PM

عالم اسلام آج غم وعزا میں ڈوبا ہوا ہے/حجاج کا ناحق خون رائیگاں نہیں ہونا چاہیے

عالم اسلام آج غم وعزا میں ڈوبا ہوا ہے/حجاج کا ناحق خون رائیگاں نہیں ہونا چاہیے

لبنان میں حرکت توحید اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالم اسلام آج منی کے المناک حادثے میں شہید ہونے والے حجاج کرام کے سوگ اورغم میں ڈوبا ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لبنان میں حرکت توحید اسلامی کے سربراہ بلال شعبان نے کہا ہے کہ عالم اسلام آج منی کے المناک حادثے میں شہید ہونے والے حجاج کرام کے سوگ اورغم میں ڈوبا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت ہر سال اپنی ناقص کارکردگی کی بنا پر درجنوں حاجیوں کو موت کے منہ میں بھیج دیتی ہے آل سعود کی منفی رفتار عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہے مسلمانوں کی جان کی حفاظت بہت ہی اہم ہے جس پر آل سعود کی کوئی توجہ نہیں وہ اپنے تجارتی پروجیکٹوں میں مصروف رہتے ہیں انھیں حج اور دین سے کوئی واسطہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ کعبہ کے ارد گرد حاضر ہونے والے افراد کی جان و مال کی حفاظت واجب ہے وہاں عقیدے کی بحث نہیں بلکہ اللہ کے گھر کے پاس پہنچنے والے افراد اور اس کے گرد طواف کرنے والے لوگ پاک ہیں اور ان کی جان کی حفاظت لازم و واجب ہے۔ واضح رہے کہ لبنان میں شہدائے منی کے ایصال ثواب کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں لبنان کی اعلی شخصیات نے شرکت کی۔

News ID 1858536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha