مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے منی کے حادثے میں شہید ہونے والے حاجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے انھیں بلڈوزروں کے ذریعہ کینٹینروں میں پھینکا اور یہی وجہ ہے کہ اس حادثے میں وہ افراد بھی شہید ہوگئے جنھیں آسانی کے ساتھ بچایا جاسکتا تھا۔ اور لاپتہ ہونے والے افراد کی اصل وجہ بھی یہی ہے کہ سعودی حکام نے اللہ کے مہمانوں پر کسی بھی قسم کا رحم نہیں کیا اور جو حاجی زندہ بچ سکتے تھے انھیں بھی بلڈوزروں کے ذریعہ اٹھا کر کنٹینروں میں پھینکتے رہے جس کی وجہ سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضآفہ ہوگیا ہے۔ البتہ سعودی حکام اپنے سنگین جرائم کو چھپانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں اپنے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں لیکن اللہ تعالی ان کے تمام جرائم کو برملا کردےگااور ان کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دےگا۔
سعودی عرب کے حکام نے منی کے حادثے میں شہید ہونے والے حاجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے انھیں بلڈوزروں کے ذریعہ کینٹینروں میں پھینکا اور یہی وجہ ہے کہ اس حادثے میں وہ افراد بھی شہید ہوگئے جنھیں آسانی کے ساتھ بچایا جاسکتا تھا۔
News ID 1858460
آپ کا تبصرہ