مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق منیٰ کےدردناک حادثے میں اب تک 130 ایرانی حاجی شہید ہوگئے ہیں ۔ سعودی عرب کے حکام کی نااہلی اور غفلت کی بنا پرمنیٰ میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑمچنے آج سے 1300 حاجی شہید ہوگئے جن میں 131 ایرانی حاجی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منیٰ میں مکتب نمبر93کے قریب شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران واقعہ پیش آیا۔اس مکتب کے میں الجرائر کے حاجی مقیم ہیں۔ منی کے حادثے میں اب تک 131 ایرانی حاجی بھی شہید ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں، رواں سال حج کے دوران یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے ، اس سے قبل 12ستمبر کومکہ میں تعمیراتی کام کیلئے نصب کرین مسجد الحرام میں گرنے سے 107افراد جاں بحق اور 238زخمی ہوگئے تھے۔
سعودی عرب کے حکام کی نااہلی اور غفلت کی بنا پرمنیٰ میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑمچنے سے 1300 حاجی شہید ہوگئے ہیں جن میں 131 ایرانی حاجی شامل ہیں۔
News ID 1858385
آپ کا تبصرہ