16 ستمبر، 2015، 1:04 AM

سعودی حکومت نے بن لادن کمپنی پر پابندی عائد کردی

 سعودی حکومت نے بن لادن کمپنی پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب حکومت نے حرم شریف میں کرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد گرنے والے کرین کی تعمیراتی کمپنی بن لادن پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب حکومت نے حرم شریف میں  کرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد گرنے والے کرین کی تعمیراتی کمپنی بن لادن  پر پابندی عائد کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق حرمین شریف میں پیش آنے والے افسوس ناک حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق حادثہ مجرمانہ سازش کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ کرین کی غلط پوزیشن کے باعث  پیش آیا۔ سعودی شاہی دیوان کے مطابق تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی کرین بن لادن تعمیراتی کمپنی کی ملکیت تھی جس پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ  کمپنی کےارکان اور عہدیداروں پر ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حرم شریف میں  کرین گرنے کے نتیجے میں 110 عازمین حج شہید  اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے شہیدوں میں 11 ایرانی حاجی بھی شامل ہیں۔

News ID 1858168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha