مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اس سال موسم حج میں مسجد الحرام میں پیش آنے والے کرین حادثے کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی ادارے نے سعودی عرب کی بن لادن کمپنی کےٹیکنیکل اور انجینئرنگ اسٹاف کے 5 سرکاری افسران کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے جن کے خلاف اب مقدمہ چلایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی بیورو برائے تفتیش و پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے مسجد الحرام میں پیش آنے والے کرین حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کرین حادثے کا ذمہ دار ٹیکنیکل اور انجینئرنگ اسٹاف کے 5 سرکاری افسران کو قرار دیا گیا ہے تاہم ان 5 سرکاری عہدیداران کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے لیکن ان تمام افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ سعودی بیورو برائے تفتیش و پبلک پراسیکیوشن نے مسجد الحرام کرین حادثے کی تحقیقات کا آغاز 2 ماہ قبل بن لادن کمپنی سے کیا تھا جب کہ سعودی ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان نے کرین حادثے کے بعد بن لادن گروپ پرپابندیاں بھی عائد کردی تھیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال حج کے موقع پر مسجد الحرام میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 107 حجاج کرام جاں بحق جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
اس سال موسم حج میں مسجد الحرام میں پیش آنے والے کرین حادثے کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی ادارے نے سعودی عرب کی بن لادن کمپنی کےٹیکنیکل اور انجینئرنگ اسٹاف کے 5 سرکاری افسران کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے جن کے خلاف اب مقدمہ چلایا جائے گا۔
News ID 1860354
آپ کا تبصرہ