2 مئی، 2016، 12:44 AM

سعودی عرب میں بن لادن کمپنی کے مزدوروں نے متعدد بسوں کو آگ لگادی

سعودی عرب میں بن لادن کمپنی کے مزدوروں نے متعدد بسوں کو آگ لگادی

سعودی عرب میں 50 ہزار افراد کو نوکریوں سے فارغ کرنے اور کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بن لادن کمپنی کے ملازمین کی بڑی تعداد سڑکوں پرآ گئی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد بسوں کو نذرِ آتش کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں 50 ہزار افراد کو نوکریوں سے فارغ کرنے اور کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر بن لادن کمپنی کے ملازمین کی بڑی تعداد سڑکوں پرآ گئی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد بسوں کو نذرِ آتش کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مکہ میں واقع بن لادن گروپ کی ذیلی تعمیراتی کمپنی کے آفس کے باہر سیکڑوں کی تعداد میں غیرملکی مزدوروں نے شدید احتجاج کیا اور بسوں کو آگ لگادی ، سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں جلتی ہوئی بسوں کی دیکھا جاسکتا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ پر فوری قابو پالیا۔بن لادن گروپ سے نکالے جانے والے تمام ملازمین کو ملک سے باہر جانے کا اجازت نامہ بھی دے دیا گیا ہے لیکن بعض ملازمین ادارہ چھوڑنے کی بجائے اپنی کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کا مطالبہ کررہے تھے اور اب یہ احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے۔دوسری جانب سعودی حکومت نے معاملے کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ بن لادن گروپ میں 2 لاکھ افراد ملازمت کررہے تھے تاہم سعودی عرب کو درپیش مالی مشکلات کے باعث کمپنی نے 25 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے جو اقتصادی مشکلات ایران کے لئے کذری کرنے کی کوشش کی تھی اب ان میں خود ہی گرفتار ہوکر رہ گیا ہے۔

News ID 1863709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha