بن لادن گروپ کا 50 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان

سعودی عرب کی ایک بڑی تعمیراتی کمپنی" ’بن لادن گروپ " نے سعودی حکومت کی جانب سے تیل کی کم قیمتوں اور ترقیاتی اخراجات میں کمی کے بعد اپنے 50 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی ایک بڑی تعمیراتی کمپنی" بن لادن گروپ "  نے سعودی حکومت کی جانب سے تیل کی کم قیمتوں اور ترقیاتی اخراجات میں کمی کے بعد اپنے 50 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی شاہی خاندان بن لادن گروپ کو کئی دہائیوں سے بڑے تعمیراتی منصوبوں کے ٹھیکے دیتا رہا ہے جس میں مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ بھی شامل ہے۔تاہم اب سعودی حکومت کو عالمی منڈی میں عرصے سے تیل کی کم قیمتوں کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اس نے متعدد تعمیراتی منصوبوں پر کام روک یا اسے منسوخ کر دیا ہے۔ کمپنی کے بعض منصوبوں میں کام کرنے والے ملازمین نے کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے ہیں۔

اخبار الوطن کے مطابق ملازمت سے نکالے گئے ملازمین غیر ملکی ہیں۔ الوطن کے مطابق نکالے گئے ملازمین کو ملک سے نکلنے کا کہا گیا ہے لیکن ملازمین نے تنخواہ کی ادائیگی تک ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے ان میں سے بعض ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی اور یہ کمپنی کے مرکزی دفتر کے سامنے ہر روز احتجاج کرتے ہیں۔بن لادن گروپ اسی خاندان کی ملکیت ہے جس سے دہشت گرد  تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن دلان کا تعلق تھا۔ یہی وجہ ہے کہ  دہشت گردی پیچھے  سعودی عرب حکومت کا ہاتھ ہے سعودی حکومت دہشت کردوں سے وابستہ کمپنیوں کو بڑے بڑے ٹھیکے دیتی رہی ہے۔سعودی کابینہ کے منصوبے سے چند دن قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کہ سعودی عرب تیل سے حاصل ہونے والی آمدن میں کمی کے باعث بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ دس ارب ڈالر قرضے کا معاہدہ کرنے کے قریب ہے۔

News Code 1863661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =