مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت نے سعودی عرب کی تعمیراتی کمپنی بن لادن کے 49 غیر ملکی مزدوروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرنے پر قید اور کوڑوں کی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی تعمیراتی کمپنی ’بن لادن گروپ‘ کے ان غیر ملکی ملازمین نے چند ماہ قبل تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا تھا۔الوطن اخبار اور عرب نیوز نے سزا پانے والے 49 افراد کی قومیت نہیں بتائی، جبکہ غیر ملکی سفارتی عملے نے بھی فوری طور پر تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔الوطن اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بعض مزدوروں کو چار ماہ قید اور 300 کوڑوں کی سنائی گئی، جبکہ دیگر کو 45 دن یعنی ڈیڑھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔تعمیراتی کمپنی 80 سال سے زائد عرصے قبل عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے والد نے قائم کی تھی۔ سعودی عرب دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے سعودی عرب خطے میں دہشت گردون کو مالی اور جنگی وسائل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہےجبکہ وہ دہشت گردوں کی حمایت امریکی اشارہ اور منصوبوں کے مطابق کرتا ہے۔
سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت نے سعودی عرب کی تعمیراتی کمپنی بن لادن کے 49 غیر ملکی مزدوروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرنے پر قید اور کوڑوں کی سزا سنادی ہے۔
News ID 1869465
آپ کا تبصرہ