مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تیس ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے گر گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔اطلاعات کے مطابق برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے ایک ڈالر چورانوے سینٹ کمی کے بعد اٹھائیس ڈالر چورانوے سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے ۔ گزشتہ بارہ برسوں کے دوران یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔ ذرائع کے مطابق تیل کی قیمت کم کرنے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا ہے اور ایسا اس نے ایران کو اقتصادی طور پر نقصان پہنچانے کے لئے کیا ہے ۔ سعودی عرب نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی مذاکرات کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کی لیکن اس میں ناکامی کے بعد اس نے تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کرنے کے لئے اپنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کردیا جس کی بنا پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ریکارڈ سطح پر کم ہوگئی لیکن سعودی عرب کے اس اقدام سے نہ صرف ایران کو نقصان پہنچے گا بلکہ خود سعودی عرب کو بھی بہت بڑے خسارے کا سامنا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تیس ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے گر گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
News ID 1861103
آپ کا تبصرہ