1 دسمبر، 2016، 4:10 PM

سعودی عرب پر 53 ارب ڈالر کا اندرونی اور بیرونی قرضہ

سعودی عرب پر 53 ارب ڈالر کا اندرونی  اور بیرونی قرضہ

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب پر سن 2016 میں 36/ 53 ارب ڈالر کا اندرونی اور بیرونی قرضہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب پر سن 2016 میں 36/ 53 ارب ڈالر کا اندرونی اور بیرونی قرضہ ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے مطابق سعودی عرب پر 86/ 25 ارب ڈالر کا قرضہ ہے جبکہ 5/27 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے۔سعودی عرب نے پہلے ایران ، روس اور عراق پر اقتصادی وار کرنے کے لئے تیل کی قیمتوں میں کمی کی لیکن تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے خود سعودی عرب کو بہت بڑے مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے اور مالی اعتبار سے سعودی عرب کا دیوالیہ ہورہا ہے۔ سعودی عرب نے مالی بجٹ میں حسارے کے پیش نظر تنخواہوں میں کمی اور سال کے آخر میں دی جانے والی مراعات کو بھی ختم  اور ٹیکس  میں اضافہ کردیا ہے۔

News ID 1868694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha