11 ستمبر، 2016، 11:03 AM

سعودی عرب سے بے روزگار پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

سعودی عرب سے بے روزگار پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کی کمپنیوں سے نکالے جانےوالے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور ان میں سے مزید 10 افراد گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی کمپنیوں سے نکالے جانےوالے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور ان میں سے مزید 10 افراد گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں۔سعودی عرب سے بے روزگاری کی وجہ سے پاکستان واپس آنے والے پاکستانیوں کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں  جبکہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پریشان ملازمین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ یہ سلسلہ 8 ماہ قبل شروع ہوا جب سعد ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنیز، سعودی اوگر لمیٹڈ اور بن لادن گروپ جیسے اداروں نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا۔اس کے بعد ریاض، جدہ، دمام اور طائف وغیرہ کی کمپنیوں میں کام کرنے والے تقریباً 12 ہزار پاکستانیوں کو اچانک دھچکہ لگا جو ان کے لیے غیر متوقع تھا۔ گزشتہ چند مہینوں سے ملازمین چار شہروں میں کمپنیوں کی جانب سے قائم کیے جانے والے 19 کیمپوں میں سخت حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اعلیٰ حکام اور وطن واپس آنے والے مزدوروں کے مطابق ان میں سے کئی لوگ ایسے ہیں جن کے کمپنی پر بقایا جات ہیں اور وہ اپنی رقم ملنے کے انتظار میں وہیں مقیم ہیں۔

News ID 1866836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha